خوشبو سے کلام مت کرنا
شہر میں دیکھ شام مت کرنا
تتلیاں ، پھول ، خواب اور خوشبو
اب کبھی میرے نام مت کرنا
میرے اِعْزاز میں کیسی کے گھر
شام کا اہتمام مت کرنا
قید خانے بہت سے خالی ہیں
حاکموں کو سلام مت کرنا
کچھ بھروسہ نہیں محبت کا
اس کے گھر میں قیام مت کرنا
لڑ کھڑا جائے نا زباں نینا
اس کے آگے کلام مت کرنا
Posted on Jul 11, 2011
سماجی رابطہ