اب اگر آؤ تو
اب اگر آؤ تو جانے کے لیے مت آنا
صرف احسان جتانے کے لیے مت آنا
میں نے پلکوں پے تمنائیں سجا رکھی ہیں
دل میں امید کی سو شمع جلا رکھی ہے
یہ ہنسی بجھانے کے لیے مت آنا
پیار کی آگ میں زنجیر پگھل سکتی ہے
چاہنے والوں کی تقدیر بدل سکتی ہے
تم ہو بے بس یہ بتانے کے لیے مت آنا
اب تم آنا جو تمہیں مجھ سے محبت ہے کوئی
مجھ سے ملنے کی اگر تم کو بھی چاہت ہے کوئی
تم کوئی رسم نبھانے کے لیے مت آنا dontshowthis dontshowthis dontshowthis dontshowthis dontshowthis dontshowthis .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ