~ * اب پار اتریں یا ڈوب جائیں * ~ پاک اولڈ . . .

~ * اب پار اتریں یا ڈوب جائیں * ~ پاک اولڈ . . .

پھولوں کی رت ہے ٹھنڈی ہوائیں

اب ان کی مرضی وہ آئیں نا آئیں

ان کی جفا یا اپنی وفائیں

کیا یاد رکھیں

کیا بھول جائیں

اب ان کی مرضی

آئیں نا آئیں

اتنا بتا دے غم دینے والے

آنسو بہائیں یا مسکرائیں

روداد الفت کر لیں مکمل

کچھ تم سناؤ کچھ ہم سنائیں

ساحل بھی اپنا طوفان بھی اپنا

اب پار اتریں یا ڈوب جائیں

بھولی ہوئے بات ایک یاد آئی

لیکن سعید اب کس کو سنائیں

اب ان کی مرضی وہ آئیں نا آئیں

پھولوں کی رت ہے ٹھنڈی ہوائیں

Posted on Feb 16, 2011