اپنی حسین آنکھوں میں چھپا لو مجھ کو
محبت اگر کرتے ہو تو چرا لو مجھ کو
کھونے کا اگر خوف ہے تو
دل کی ہر دھڑکن میں بسا لو مجھ کو
دھوپ ہو یا صحرا ہو تیرے ساتھ چلیں گے
یقین نا آئے تو آزما لو مجھ کو
تیرے دکھ کو سہہ لیں گے ہنس کر
اپنے بدن کی چادر بنا لو مجھ کو
ساحل سے پہلے چھوڑ تو نا دو گے
ابھی آغاز سفر میں بتا دو مجھ کو
زندگی بھی تیرے نام کر دین گے
اپنے بازو میں چھپا لو مجھ کو . . . !
Posted on Apr 09, 2012
سماجی رابطہ