بارش کی یہ پہلی بوندیاں

بارش کی یہ پہلی بوندیاں
کیسا جادو کرتی ہیں
دل سے خون کے قطرے لے کر
میری آنکھیں بھرتی ہیں
بارش کے اس دیباچے سے
کتنے منظر کھلتے ہیں
خواب سا عالم ، لہجہ مدھم ،
آنکھیں نم نم ، بھیگا موسم ،
پہلی بارش ، پہلی خواہش ،
پہلا جذبہ ، پہلا وعدہ ،
پہلی خوشبو ، پہلا آنسوں
چپ چپ رہنا
سوچ میں پرنا
جو بھی کہنا تشنہ کہنا
طوطا فقرہ ، آدھا جملہ
جلتی سانسیں ، ٹھنڈی آہیں
بوجھل پلکیں ، ساحر آنکھیں
دھانی جوڑا ، سبز ڈوپٹہ
لمبے گیسو ، قاتل خوشبو
ایک پہر میں ؟
ایک جگ بیتا
دونوں کے دل زور سے دھڑکے
بجلی چمکی ، بدل گرجا
دیر کے مجھ سے لپٹ گئی تم
میں نے تم کو زور سے تھاما
وصل کی اس پہلی بارش میں
کیا کچھ کھویا ، کیا کچھ پا یا
بارش کی یہ پہلی بوندیاں
کیسا جادو کرتی ہیں
دل سے خون سے قطرے لے کر
میری آنکھیں بھرتی ہیں
بارش کے اس دیباچے سے
کتنے منظر کھلتے ہیں

Posted on Feb 16, 2011