بارش کی یہ پہلی بوندیں
کیسا جادو کرتی ہیں
دل سے خون کے قطرے لے کر
میری آنکھیں بھرتی ہیں
بارش کے اس دیباچے سے
کتنے منظر کھلتے ہیں
خواب سا الم ، لہجہ مدھم ،
آنکھیں نم نم ، بھیگا موسم ،
پہلی بارش ، پہلی خواہش ،
پہلا جذبہ ، پہلا وعدہ ،
پہلی خوشبو ، پہلا آنسوں ،
چپ چپ رہنا
سوچ میں پڑنا
جو بھی کہنا تشنی کہنا
ٹوٹا فقرہ ، آدھا جملہ ،
جلتی سانسیں ، ٹھنڈی آہیں ،
بوجھل پلکیں ، ساحر آنکھیں
دھانی جوڑا ، سبز دوپٹہ ،
لمبے گیسوں ، قاتل خوشبو
اک پہر میں
اک جاگ بیتا
میں نے تیرا بازو تھاما
وصل کی اس پہلے بارش میں
کیا کچھ کھویا ، کیا کچھ پایا
بارش کی یہ پہلی بوندیں
کیسا جادو کرتی ہیں
دل سے خون کے قطرے لے کر
میری آنکھیں بھرتی ہیں
بارش کے اس دیباچے سے
کتنے منظر کھلتے ہیں . . . !
بارش کی یہ پہلی بوندیں
Posted on Apr 18, 2012
سماجی رابطہ