بہت سی بے سبب باتیں
فقط تمہید ہوتی ہیں
جو اکثر تم سے کہتا ہوں
سنو
اور کیسے ہو ؟
سنو
سردی بہت ہے نان ؟
نیا موسم تو اچھا ہے
چلو اچھا میں چلتا ہوں
دوبارہ پھر ملیں گئے
یہ ساری بے سبب باتیں
فقط تمہید ہوتی ہیں
اور اس تمہید میں جانا
گزر جاتے ہیں سب
لمحے
گزر جاتے ہیں جب
لمحے
تو پھر میں سوچتا ہوں
کے
ذرا سی بات ہی تو ہے
تمہیں جلدی سے کہہ دوں گا
مجھے تم سے محبت ہے !!
Posted on Aug 02, 2011
سماجی رابطہ