دل کی بات زبان تک لانا کتنا مشکل ہے
دل کی بات زبان تک لانا کتنا مشکل ہے
حال ای دل اوروں کو سنانا کتنا مشکل ہے
ایک ہمیں ہے تیری چاہت ، ایک دنیا کی مجبوری
بیچ سمندر دیا جلانا کتنا مشکل ہے
تم دنیا کی شیدائی ہو ، میں سپنوں کا باشندہ
ساتھ ہمیں یونہی تیرا نبھانا کتنا مشکل ہے
ایک نئے دنیا کی چاہت لے آئی ہے کتنی دور
واپس لوٹ کے گھر کو جانا کتنا مشکل ہے
وحشت کے ساز پاہ رقصاں ماتم کے کچھ الفاظ
ان ہونٹوں پے گیت سجانا کتنا مشکل ہے
اپنے ہونٹوں سے انا کے ٹالے ہم سے نا کھول پائیں گین
دور ہوتے ساتھی کو بھولنا کتنا مشکل ہے
اب تو ہر ایک ہی ہم کو درد کا مارا لگتا ہے
اپنے زخم لوگوں کو دکھانا کتنا مشکل ہے
روز مجھ سے ایک نئی تمنا کرتا ہے یہ میرا دل
اس نادان بچے کو سمجھانا کتنا مشکل ہے
ہم آنکھوں سے کہنے والے تم ہونٹوں کو سنانے والے
اپنی چاہت یونہی تمہیں بتانا کتنا مشکل ہے
دل کی بات زبان تک لانا کتنا مشکل ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ