ایک ہلکی ہلکی ( پاک اولڈ )
ایک ہلکی ہلکی آہٹ ہے
ایک مہکا مہکا سایہ ہے
یہ کون مجھ کو خیالوں میں
دیوانہ بنانے آیا ہے
کچھ کہتی ہوئی وہ ان کی نظر
بجلی بھی نہیں شعلہ بھی نہیں
اس پر بھی مگر دل کو ہم نے
سینے میں سلگتا پایا ہے
محسوس ہوا دنیا میں
اندھیرا کوئی نہیں
آنکھوں میں دیے سے جلنے لگے
جب دل سے دل ٹکرایا ہے
زلفوں میں چھپا کر چہرے کو
ہم اپنے آپ سے شرمائے
بھولے سے ہمارے ہونٹوں پر
جب نام تمہارا آیا ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ