ان خوابوں کو روشن کر دو
ان خوابوں کو روشن کر دو
چھین لو مجھ سے میری سوچیں
میرے ذہن کو بنجر کر دو
میری آنکھیں پتھر کر دو
گر چاہو تو
مجھ کو تم دیوانہ کردو
میرے جسم کے صحراؤں میں
پھول کھلاؤ موتی بھر دو
میرے اندھے جیون کو تم
اپنے پیار سے روشن کر دو
اک لمحے کو تم بھی سوچو
میرے خواب ہیں جو
ان خوابوں کو روشن کر دو
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ