جب جوبن تیرا ڈھل جائے
جب پیار کی عمر نکل جائے
جب چھوڑ دے تجھ کو حسن تیرا
جب چہرہ پر ہو جھریوں سے
جب زلف کے خام نا باقی ہوں
جب رنگت نا ہو گالوں میں
جب چاندنی اُترے بالوں میں
جب آنکھ کی مستی ٹوٹ چکے
جب ہونٹ بھی سرخی کھو جا ئیں
جب چھوڑ دیں تجھ کو سب ساتھی
جب کوئی نا تجھ کو اپنائے
تب . !
میرے پس چلی آنا
بستی کی سونی گلیوں میں
ایک بیٹھا ہو گا دیوانہ
جو پیار کا پتھر ہے
جو تجھ کو سونا کر دے گا . !
تیرے جوبن کو وہ کیا جانے ؟
تیری عمر سے اس کا کایہ مطلب ؟
تیرے جسم سے اس کا کایہ رشتہ ؟
جسے کہتے ہو تم ہرجائی
ہے تیرے نام کا وہ شیدائی . .
Posted on Nov 15, 2011
سماجی رابطہ