کسی کمزور لمحے میں
اگر میں تم سے یہ کہہ دوں
مجھے تم سے محبت ہے
تو تم یہ مت سمجھ لینا
کے میں نے سچ کہا ہوگا . . !
کے ایسی دل نشین باتیں
مجھے بچپن سے آتی ہیں ،
میری آنکھیں میرا چہرہ ،
میرا بے ساختہ لہجہ ،
یہ سب کچھ جھوٹ ہوتا ہے
مگر اس بار کے اس جھوٹ میں اک سچ بھی شامل ہے
مجھے تم سے محبت ہے ، مجھے تم سے محبت ہے
Posted on Jul 06, 2011
سماجی رابطہ