کچھ بات کرو
اے چاند سنو
کچھ بات کرو
تیری بات چلے
میری رات کٹے
کچھ بات کرو
اس بستی کی
بادل بارش
اور مستی کی
کچھ بات کرو
اس بندھن کی
پائل چوڑی
اور کنگن کی
کچھ بات کرو
ان سپنوں کی
جنہیں تم بھی
سوچا کرتے ہو
اے چاند سنو
کچھ بات کرو
تیری بات چلے
میری رات کٹے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ