میں ایسی محبت کرتی ہوں

میں ایسی محبت کرتی ہوں

اب جب بھی ساون آتا ہے ،
بارش میں بھیگتے رہتے ہیں ،

میں ایسی محبت کرتی ہوں ،
تم کیسی محبت کرتے ہو ؟


ایک تم کو دیکھنے کی خاطر ،


میں کتنی پاگل ہوتی ہوں ،
میں ایسی محبت کرتی ہوں ،

تم کیسی محبت کرتے ہو . . ؟


جب دروازے پر دستک ہو ،
یا گھنٹی فون کی بجتی ہو ،


میں چھوڑ کے سب کچھ بھاگتی ہوں ،


پر تم کو جب نہیں پاتی ہوں
جی بھر کے رونے لگتی ہوں ، ،

میں ایسی محبت کرتی ہوں ،
تم کیسی محبت کرتے ہو ؟ ~ . . .

Posted on Feb 16, 2011