محبت کی کہانی میں کوئی ترمیم مت کرنا

محبت کی کہانی میں کوئی ترمیم مت کرنا . .
مجھے تم توڑ دینا پر مجھے تقسیم مت کرنا ،
زمانے کے دکھوں کو میں سہہ لوں گا
ضبط کر کے . .
مگر تم بھول جانے کی کبھی تلقین مت کرنا ،
میں تم سے پیار کرتا تھا میں تم سے پیار کرتا ہوں . .
کہہ کے بیوفا مجھ کو میری توہین مت کرنا ،
جو ٹھکرانا ہو ، یا بھلانا چاہو تم مجھے . .
تو محبت کی کہانی میں کوئی ترمیم مت کرنا ،
مجھے تم توڑ تو دینا مگر تقسیم مت کرنا . . . !

Posted on Jul 11, 2012