محبتوں کے چراغ جیسا
صباء کی زندہ دلی کا حاصل
بڑا ہی پیارا سا تھا وہ اک شخص
اسی کی یادوں کے ہی سہارے
حرارت جسم و جان ہے باقی
میرے تخیل میں ہے وہ اب بھی
عدیم ہے وہ تو کیا گیا ہے
رہے گا باقی وجود اسکا میرے تخیل کی انجمن میں
اسی کی یادوں کا ہے احاطہ چر جانب میرے بدن کے
جنون میرا اسی وجہ سے تھما ہوا ہے
اگر کبھی جو ملا وہ مجھ سے کوئی بتائے
رہے گا کیوں کر ثبات مجھ کو ؟
Posted on Oct 10, 2011
سماجی رابطہ