کوئی نرم لہجے میں جب بھی بلاتا ہے
کوئی مٹھے سُروں میں جب بھی گنگناتا ہے
کوئی حسین دل کش چہرہ جب بھی نظر آتا ہے
کوئی چہرہ مجھے دیکھ کر شرماتا ہے
کوئی دبے ہونٹوں جب بھی مسکراتا ہے
کوئی جب بھی مجھے کوئی حسین شعر سناتا ہے
کوئی نغمہ وفا کا جب بھی کہیں گاتا ہے
کوئی جب اپنی خوشبو سے سانسوں کو مہکاتا ہے
کوئی رومانوی منظر جہاں بھی نظر آتا ہو
مجھے تم یاد آتی ہو . . . !
Posted on Mar 05, 2012
سماجی رابطہ