پہلے تو اپنائے دل کی رضا جان جائیے

پہلے تو اپنائے دل کی رضا جان جائیے

پہلے تو اپنائے دل کی رضا جان جائیے
پھر جو نگاہ یار کہے مان جائیے


پہلے مزاج راہگزر جان جائیے
پھر گرد راہ جو بھی کہے مان جائیے


کچھ کہ رہی ہے آپ کے سینے کی دھڑکنیں
میری سنیں تو دل کا کہاں مان جائیے


اک دھوپ سی جمی ہے نگاہوں کے آس پاس
یہ آپ ہیں تو آپ پہ قربان جائیے


شاید حضور سے کوئی نسبت ہمیں بھی ہو
آنکھوں میں جھانک کر ہمیں پہچان جائیے

Posted on Feb 16, 2011