فون کی گھنٹی نہیں بجتی

سنو … . !

اب رات ساڑھے دس بجے

فون کی گھنٹی نہیں بجتی

لیکن اب بھی اسی مخصوص وقت پر

سماعتوں کو انتظار ہوتا ہے

جیسے اچانک ،

فون کی گھنٹی بج اُٹھے گی

اور فون اُٹھانے پر ،

دوسری جانب سے ،

کوئی آہستہ سے پوچھے گا

سو تو نہیں گئی تھیں ؟ ؟

طبیعت کیسی ہے ؟ ؟

اور ہاں … دوا باقاعدگی سے لیتی ہو نا ؟ ؟

گھر میں سب لوگ کیسے ہیں ؟ ؟

پنڈی کا موسم کیسا ہے ؟ ؟

اپنا خیال رکھنا

اچھا پھر کل بات ہوگی

خدا حافظ کہہ کر

ریسیور رکھ دے گا .

Posted on Sep 19, 2011