ساتھ تمھارا دینا ہے ،
اور ساتھ تمھارا پانا ہے
پتھروں کے اس شہر میں ،
اک کانچ کا گھر بنانا ہے
آسمانوں پہ جو رشتہ بنا ،
اسے دنیا میں نبھانا ہے
اک نام تمھارا لکھنا ہے ،
اک نام ہمیں بن جانا ہے
کچھ باتیں تم سے کرنی ہیں ،
کچھ دل کا حال سنانا ہے
چپکے سے جو مانگی ہیں ،
ان دعاؤں میں تم کو پانا ہے
تم روٹھ کے مجھ سے مت جاؤ ،
مجھے ساتھ تمھارا پانا ہے
تم لوٹ کے واپس آ جاؤ ،
مجھے زندگی تمہیں بنانا ہے . . . !
Posted on Apr 18, 2012
سماجی رابطہ