تنہا
ایک راہ پر ساری عمر چلے
ایک دوجے کو نا سمجھ سکے
جیون کا سفر انجان سفر
بے کشش بے آرام سفر
جیون کے کسی بھی دکھ سکھ میں
وہ میرے ساتھ شریک نہیں
ہم دونوں میں ایک رشتہ ہے
پر جزبوں کی تحریک نہیں
جاری ہے ، مگر انجان سفر
میں سوچتا ہوں ایک دن یونہی
وہ مجھ سے جدا ہو جائے گی
یا پہلے میں مر جاؤں گا
یا شاید وہ مر جائے گی
پھر لوگ کہیں گے انکا
یہ رشتہ کتنا سچا تھا
پر کس کو خبر ، سارا جیون
وہ تنہا تھی . . .
میں تنہا تھا . . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ