تیرا چہرہ صبح کا تارا لگتا ہے

تیرا چہرہ صبح کا تارا لگتا ہے

تیرا چہرہ صبح کا تارا لگتا ہے
صبح کا تارا کتنا پیارا لگتا ہے

تم سے مل کر املی میٹھی لگتی ہے
تم سے بچھڑ کر شہد بھی کھارا لگتا ہے

رات ہمارے ساتھ تو جاگا کرتا ہے
چاند بتا تو کیوں ہمارا لگتا ہے

تتلی چمن میں پھول سے لپٹی رہتی ہے
پھر بھی چمن میں پھول کنوارہ لگتا ہے

کیف وہ کل کا کیف کہاں ہے آج میاں
یہ تو کوئی وقت کا مارا لگتا ہے

Posted on Feb 16, 2011