تم موسم موسم لگتے ہو

تم موسم موسم لگتے ہو
جو پل پل رنگ بدلتے ہو

تم ساون ساون لگتے ہو
جو صدیوں بعد برستے ہو

تم پل پل مجھ سے لڑتے ہو
پر پھر بھی اچھے لگتے ہو

بات تو ہے شرمیلی سی پر
کہنے کو دل چاہتا ہے

لو آج تمہیں یہ کہہ ڈالا
کے تم اپنے اپنے لگتے ہو . . . !

Posted on Feb 10, 2012