وعدہ کرو ( پاک اولڈ )
وعدہ کرو ملو گے
کل پھر اسی جگہ
آئے گا دو دلوں کو
ملاقات کا مزہ
چومیں گی یہ ہوائیں
بڑھ کر قدم تمھارے
میری طرح رہیں گے
بے چین یہ نظارے
آئے نا تم جو ملنے
تو ہو گا انہیں گلہ
تم میرے ہمسفر ہو
تم ہو میرا سہارا
پل بھر کی بھی جدائی
مجھ کو نہیں گوارہ
تم ہی ہو میری منزل
تم ہی میرا پتہ
وعدہ کرو ملو گے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ