وہ مجھے پیار کرتا تھا
میری آنکھوں پے مرتا تھا ،
میری باتوں پے ہنستا تھا ،
نا جانے شخص تھا کیسا ،
مجھے کھونے سے ڈرتا تھا ،
مجھے جب بھی وہ ملتا تھا ،
یہ ہی ہر بار کہتا تھا ،
سنو !
اگر میں بھول جاؤں تو ؟
اگر میں روٹھ جاؤں تو ؟
کبھی واپس نا آؤں تو ؟
بھلا پاؤ گے یہ سب کچھ ؟
یونہی ہنستی رہوگی کیا ؟
یونہی سجتی رہوگی کیا ؟
یہی باتیں ہیں بس اس کی ،
یہی یادیں ہیں بس اس کی ،
مجھے اتنی خبر ہے بس ،
وہ مجھے پیار کرتا تھا ،
مجھے کھونے سے ڈرتا تھا .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ