یہ زندگی کے نرالے موسم ہمیں تو اب تک سمجھ نا آئے
جو یاد گار حیات ٹھہرے تھے اب تک وہی وبال لمحے
تمہارا کیا ہے کے تم تو رستے بدل کے بالکل سکون سے ہو
ہمیں تو مسمار کر گئے ہیں جدائی کے یہ نڈھال لمحے
ہمیں بھلا کب خبر تھی جاناں ہمیں بھلا کب پتہ تھا جانا
جو مات کر دے گی اپنا جیون ، چلیں گئے ایسی بھی چال لمحے
ہمیں تو اپنا آپ بھی اب شفاف دکھتا نہیں ہے لوگوں
ہماری آنکھوں میں بھر گئے ہیں یہ کیسی گرد ملال لمحے
Posted on Sep 22, 2011
سماجی رابطہ