~ * یوں روٹھ نا گوری مجھ سے * ~
یوں روٹھ نہ گوری مجھ سے
دل ٹوٹ گیا تو تجھ سے
جوڑا نہ جائے گا
تو چھوڑ کے جس کو چل دے
چاہت تو نہیں وہ دامن
زنجیر نہیں ہے لیکن
یہ پیار ہے ایسا بندھن
تو چاہے بھی تو تجھ سے
تجھ سے توڑا نہ جائے گا
یہ پیار نہیں وہ کاجل
جو آنکھوں میں چھپ جائے
یہ ساتھ نہیں وہ مہندی
جو ہاتھوں سے چھوٹ جائے
یہ ساتھ کبھی بھی تجھ سے
تجھ سے چھوڑا نہ جائے گا
جو آج کو تو نے کھویا
تو بعد میں ہو گا صدمہ
یہ بات بھی سن لے میری
جو بیت گیا وہ لمحہ
آنچل کی طرح پھر تجھ سے
تجھ سے موڑا نہ جائے گا
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ