کوئی ضبط دے نا جلال دے

کوئی ضبط دے نا جلال دے ،
مجھے صرف اتنا کمال دے ،


میں ہر ایک کی صدا بنوں ،
کے زمانہ میری مثال دے ،


تیری رحمتوں کا نزول ہو ،
میری محنتوں کا صلہ ملے ،


مجھے مال و زر کی ہوس نا ہو ،
مجھے بس تو رزق حلال دے ،


میرے زہن میں تیری فکر ہو ،
میری سانس میں تیرا ذکر ہو ،


تیرا خوف میری نجات ہو ،
سبھی خوف دل سے نکال دے ،


تیری بارگاہ میں اے خدا میری روز و شب ہے یہی دعا ،
تو رحیم ہے تو کریم ہے ،
تو سبھی بلاؤں کو ٹال دے .


( آمین )

Posted on Feb 16, 2011