اپنی الجھن کو بڑھانے کی ضرورت کیا ہے

اپنی الجھن کو بڑھانے کی ضرورت کیا ہے
چھوڑنا ہے تو بہانے کی ضرورت کیا ہے

لگ چکی آگ تو لازم ہے دھواں اٹھے گا
درد کو دل میں چھپانے کی ضرورت کیا ہے

اجنبی رنگ چھلکتا ھو اگر آنکھوں سے
اُس نے پھر آنکھ ملانے کی ضرورت کیا ہے

بیٹھے رہتے ہے تیری محفل میں دوست نئے
اب تمہیں یار پرانے کی ضرورت کیا ہے

ساتھ رہتے ھو مگر ساتھ نہیں ہوتے . . . .
ایسے رشتے کو نبھانے کی ضرورت کیا ہے

Posted on Feb 16, 2011