دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہے

دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہے
مل جائے تو میٹھی ہے کھو جائے تو سونا ہے


اچھا سا کوئی موسم تنہا سا کوئی عالم
ہر وقت کا رونا تو بیکار کا رونا ہے


برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانے
کس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بھگونا ہے


غم ہو کی خوشی دونوں کچھ دیر کے ساتھی ہیں
پھر راستہ ہی راستہ ہے ہسنا ہے نا رونا ہے . . . !

Posted on Jun 18, 2012