ہتھیلی سامنے رکھنا
کے سب آنسو گرے اس میں
جو رک جائے گا ہونٹوں پر
سمجھ جانا کے وہ میں ہوں
کبھی جو چاند کو دیکھو
تو تم یوں مسکرا دینا
جو چل جائے ہوا ٹھنڈی
تو آنکھیں بند کر لینا
جو جھونکا تیز ہو سب سے
سمجھ جانا کے وہ میں ہوں
جو زیادہ یاد آؤں میں
تو تم رو لینا جی بھر کے
اگر ہچکی کوئی آئے
سمجھ جانا کے وہ میں ہوں
اگر تم بھولنا چاہو
مجھے شاید بھلا دو تم
مگر جب سانس لینا تم
سمجھ جانا کے وہ میں ہوں . . . . !
Posted on Jan 16, 2012
سماجی رابطہ