کہیں ایسا نا ہو دامن جلا لو
ہمارے آنسوؤں پر خاک ڈالو
منانا بھی ضروری ہے تو پھر تم
ہمیں سب سے خفا ہو کر منا لو
بہت روئی لگتی ہیں آنکھیں
میری خاطر ذرا کاجل لگا لو
اکیلے پن سے خوف آتا ہے مجھ کو
کہاں ہو اے میرے خوابوں خیالوں
بہت مایوس بیٹھا ہوں میں تم سے
کبھی آ کر مجھے حیرت میں ڈالو . . . !
Posted on Jun 06, 2012
سماجی رابطہ