کیا ایسے کم سخن سے کوئی گفتگو کرے

کیا ایسے کم سخن سے کوئی گفتگو کرے
جو مستقل سکوت سے دل کو لہو کرے

اب تو ہمیں بھی ترک مراسم کا دکھ نہیں
پر دل یہ چاہتا ہے کے آغاز تو کرے

تیرے بغیر بھی تو غنیمت ہے زندگی
خود کو گنوا کے کون تیری جستجو کرے

اب تو یہ آرزو ہے کے وہ زخم کہیں ہم
تا زندگی یہ دل نا کوئی آرزو کرے

تجھ کو بھلا کے دل ہے وہ شرمندہ نظر کے
اب کوئی حادثہ ہے تیرے رُو بَرُو کرے . . . !

Posted on Jun 28, 2012