تجھ سے ملنے کی سزا دینگے تیرے شہر کے لوگ
یہ وفاؤں کا صلہ دینگے تیرے شہر کے لوگ
کیا خبر تھی تیرے ملنے پہ قیامت ہوگی
مجھ کو دیوانہ بنا دینگے تیرے شہر کے لوگ
تیری نظروں سے گرانے کے لیے جان حیا
مجھ کو مجرم بنا دینگے تیرے شہر کے لوگ
کہہ کے دیوانہ مجھے مار رہے ہے پتھر
اور کیا اس کے سوا دینگے تیرے شہر کے لوگ
تجھ سے ملنے کی سزا دینگے تیرے شہر کے لوگ
یہ وفاؤں کا صلہ دینگے تیرے شہر کے لوگ . . . !
Posted on Aug 02, 2012
سماجی رابطہ