ہجر کے موسم میں یہ بارش کا برسنا کیسا ،
ایک صحرا سے سمندر کا گزارنا کیسا ؟ ،
اے میرے دل نا پریشان ہو ، تنہا ہو کر ،
وہ تیرے ساتھ چلا کب تھا ، بچھڑنا کیسا ؟ ،
لوگ کہتے ہیں گلشن کی تباہی دیکھو ،
میں تو ویران سا جنگل تھا ، اُجاڑْنا کیسا ؟ ،
دیکھنے میں تو کوئی درد نہیں ، دکھ بھی نہیں ،
پھر یہ آنکھوں میں یوں اشکوں کا اُبھَرنا کیسا ؟ ،
بے وفا کہنے کی جرات بھی نا کرنا اس کو ،
اس نے اقرار کیا کب تھا ، مکرنا کیسا ؟ . . . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ