رات ہوئی
رات ہوئی کیا جل تھل بارش
دھو گئی سارا کاجل بارش
میں ہوں دھرتی بنجر پیاسی
تم ہو ایک مکمل بارش
آؤ ان آنکھوں میں اترو
دیکھو میرے سانول بارش
سب پر تمہارا نام لکھا ہے
خوشبو چاند ہوا جل بارش
دو دیوانے ناچ رہے تھے
ایک میں اور ایک پاگل بارش
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ