نوٹ: جواب دیکھنے کے لئے سوال پر کلک کریں۔
آب صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن عمرو کو قرآن پڑھنے کے بارے میں کیا حکم دیا ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک مہینے میں قرآن پڑھ اس نے کہا میں اس سے کم وقت میں پڑھنے کی قوت پاتا ہوں یہاں تک کہ آپ نے فرمایا سات دنوں میں پڑھ اور اس سے زیادہ نہ کر۔(بخاری و مسلم)
قرآن مجید کی تلاوت کے آداب کیا ہیں؟
قرآن مجید کی تلاوت کے درج ذیل آداب ہیں۔
۱۔ پاک و صاف ہونا (جسمانی ذہنی لحاظ سے) سورۃ واقعہ
۲۔ پہلے تعوذ کا پڑھنا (سورۃ النمل)
۳۔ پھر تسمیہ کا پڑھنا (سورۃ العلق)
۴۔ آہستہ آہستہ اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا (سورۃ المزمل)
۵۔ تلاوت میں جلد بازی نہ کرنا (سورۃ القیامۃ)
۶۔ خشوع و خضوع سے تلاوت کرنا (سورۃ بنی اسرائیل)
۷۔ ہر لفظ آیت پر غور و فکر کرنا (سورۃ النساء آیت ۱۰۷)
۸۔ قرآن مجید کی تلاوت کو پوری توجہ اور خاموشی سے سننا (سورۃ اعراف)
۹۔ آیات سجدہ پر سجدہ کرنا (سورۃ بنی اسرائیل آیت ۱۵، آیت ۲۰۵، آیت ۱۷۰)
کاتب وحی سے کیا مراد ہے ؟
وہ شخص جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل شدہ وحی کو ضبط تحریر میں لاتا تھا اس کو کاتب وحی کہا جاتا ہے۔
کاتبان وحی کونسے صحابہ تھے؟
درج ذیل صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کاتبان وحی میں شامل ہیں:
• حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
• حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
• حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
• حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
• حضرت خنظلہ بن ربیع رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ
• حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ
• حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ
• حضرت زید بن العوام رضی اللہ عنہ
• حضرت خالد بن سعید رضی اللہ عنہ
• حضرت جسیم بن انصلت رضی اللہ عنہ
• حضرت شرجیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن ارقم الزہری رضی اللہ عنہ
• حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ
• حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ
• حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ
• حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن سلول رضی اللہ عنہ
• حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ
• حضرت عبداللہ بن جبیر رضی اللہ عنہ
• حضرت ابان بن سعید رضی اللہ عنہ
سب سے پہلے کاتب وحی کون سے صحابی تھے؟
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
فن قرا?ت کے کتنے امام ہیں؟
فن قرأت کے امام کونسے ہیں نام بتائیں؟
• حضرت امام نافع مدنی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
• حضرت ابن کثیر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
• حضرت ابو عمر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
• ابن عامر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
• عاصم بن ابی النجواد رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
• حضرت حمزہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
• حضرت ک
حضرت امام نافع مدنی کے کونسے شاگرد ہیں؟
قالون رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
ورش رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت ابن کثیر رحمتہ اللہ تعالی? علیہ کے کون سے شاگرد ہیں؟
حضرت ابو عمر رحمتہ اللہ تعالی? علیہ کے شاگرد کون تھے؟
حضرت ہشام رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ اور ابن اکوان رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت عاصم بن ابی کے شاگردوں کے نام بتائیں؟
ٍحضرت ابو بن عیاش رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ، حضرت حفص رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت حمزہ رحمتہ اللہ تعالی? علیہ کے شاگرد کون تھے؟
حضرت کسائی کے شاگرد کون تھے؟
حضرت دوری اور حضرت ابوالحارث۔
اس وقت دنیا میں کس کی قرأت عروج پر ہے؟
حضرت حفص رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی۔
مغربی افریقہ میں کس کی قرأت مشہور ہے؟
حضرت ورش کی قرأت مشہور ہے۔
حضرت ورش کس کے شاگرد ہیں؟
حضرت امام نافع رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے شاگرد ہیں۔
عہد نبوی میں قرآن کے محافظ کون تھے؟
درج ذیل قرآن مجید کے حفاظ قرآن تھے:
• حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت ابن بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت ابولدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت ابو زید قبیس بن السکن رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت سعید بن عبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت مجمع بن جاریہ (الاقفان) رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• ابن ابی داؤد کی ہدایت کے مطابق عہد نبوی میں حفاظ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جس شخص نے قرآن مجید کو قواعد و تجدید کے مطابق پڑھا ہو، اسے قاری کہا جاتا ہے۔
مشہور قراء حضرات کون تھے؟
درج ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
• حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت حذیدفہ بن الیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت سالم رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عبداللہ بنم عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عبداللہ بن عمر و العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عائشہ ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت حفصہ ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت مجمع بن جاریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت فضالتہ بن عبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت مسلمہ بن مخلد رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت قبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
• حضرت قیس بن الصوصعتہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
(کتاب القرآن لابی عبید)