ایک سوئس تنظیم نے 2001ء میں جدید دنیا کے 7 عجائبات کے لیے دنیا بھر سے رائے مانگی۔ اس مقابلے میں ابتدائی طور پر 200 عجائبات شامل کیے گئے۔ یکم جنوری 2006ء کو ان عجائبات کی تعداد کم کرکے 21 کردی گئی۔ 7جولائی 2007ء کو درج ذیل عجائبات عالم کا اعلان کیا گیا:
1 دیوار چین (6400 کلومیٹردیوار، جو پانچویں صدی قبل مسیح سے سولہویں صدی عیسوی تک تعمیر ہوئی)۔
2 مسیح علیہ السلام کا مجسمہ (12ا کتوبر 1931ء کو برازیل میں واقع مجسمہ سیاحوں کے لیے کھولا گیا)۔
3 ماچو پیچو (پیرو میں واقع ایک قدیم پہاڑی)۔
4 روم کا کلوزیم (یہ اٹلی کا سب سے بڑا قدیم تفریحی مرکز ہے)
5 تاج محل آگرہ ( مغل بادشاہ شاہجہان نے 1648ء میں تعمیر کروایا)۔
6 چیچن اتزا (میکسیکو میں واقع "پری کولمبین" عہد کے آثار قدیمہ)۔
7 پیٹرا (اُردن کے جنوب مغرب میں واقع قدیم آثار)
8 اہرام مصر (ان کی تاریخ تکمیل اندازاً2٫680 قبل مسیح بیان کی جاتی ہے)۔
سات جدید عجائبات عالم
Posted on Apr 12, 2011
سماجی رابطہ