شہروں کی معلومات 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:32

لاس اینجلس

لاس اینجلس (انگریزی: Los Angeles) المعروف ایل اے (L.A) بلحاظ آبادی امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کا سب سے بڑا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ شہر تقریباً 40 لاکھ کی آبادی کا حامل ہے اور 498 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ امریکی محکمہ شماریات کے مطابق لاس اینجلس کا ام البلد 4850 مربع میل پر پھیلا ہوا ہے اور جس میں تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ (13 ملین) افراد رہتے ہیں۔

لاس اینجلس 1781ء میں ہسپانوی عیسائی مبلغین نے بسایا، البتہ اسے بلدیہ کا درجہ 4 اپریل 1850ء کو، کیلیفورنیا کو ریاست کا درجہ دیے جانے سے 5 ماہ قبل، دیا گیا۔

یہ ثقافت، سائنس، طرزیات، بین الاقوامی تجارت اور اعلیٰ تعلیم کے لحاظ سے دنیا کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے اور دنیا کے کچھ معروف ترین تعلیمی اداروں کا حامل ہے۔ شہر اور اس کے نواح کے علاقے دنیا کی سب سے مشہور تفریح – فلم و ٹیلی وژن پروگراموں – کے باعث عالمی شہرت کے حامل ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت ہالی ووڈ بھی اسی شہر میں واقع ہے، اس طرح یہ شہر دنیا کے مشہور ترین اداکاروں، فلمی ستاروں، گلوکاروں، ہدایت کاروں و فلمسازوں کی آماجگاہ ہے۔

شہر 1932ء اور 1984ء میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کا شرف حاصل کر چکا ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
کولمبولندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.