شہروں کی معلومات 
18 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:56

جکارتہ

جکارتہ کا پرانا نام Batavia تھا اسے DJakarta بھی کہا جاتا ہے۔ یہ انڈونیشیا کا سب سے بڑا شہر ہے ملک کے شمال مغربی حصے کے وسط میں جاوا جزیرہ کی ڈھلوانوں پر دریائے لی ونگ کے دہانے پرو اقع ہے۔ یہ انڈونیشیا کا دارالحکومت ہے۔ ولندیزی باشندے اسے Batavia پکارتے تھے تب یہ Netherlands کا دارالحکومت تھا۔

بیسوی صدی کے آغاز میں یہ 17 سال تک نائیدر لینڈ کا دارالحکومت بھی رہا۔ جکارتہ انڈونیشیا کی حکومت کی معاشی اور ثقافتی سرگرمیوں کا عکاس ہونے کے ناطے بھی اہم ہے۔ ایشیا میں یہ بڑی تجارتی منڈی اور درآمد وبرآمد کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

یہاں کی آب وہوا گرم مرطوب ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں سارا سال بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور نومبر سے مئی تک کا عرصہ شدید بارشوں کی لپیٹ میں رہتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق سالانہ اوسطاً 1,790 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ یہ شہر چٹیل میدان کی طرح زرخیز ہے۔ شہر ہموار جگہ پر واقع ہے مگر زرخیزی علاقہ جات نشیبی ہے۔ زیادہ بارشوں کے دنوں میں پانی سے بھرا رہتا ہے۔

وہاں کے درجہ حرارت میں معمولی سی کمی بیشی ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔ اوسطاً درجہ حرارت جنوری میں 29°C تک رہتا ہے1966ء میں انڈونیشیا کی حکومت نے جکارتہ کو اسپیشل ڈسٹرکٹ اور صوبہ کی طرح اختیارات دے دیئے۔ اور تب سے اسے Dearah Khusus Ibukota Jakarta Rays پکارا جانے لگا جسے مختصر کرکے DKI Jakarta لکھا اور کہا جانے لگا۔

اس کا ٹوٹل ایریا 664 مربع کلومیٹر ہے جو 225Sq میل بنتا ہے ۔ ترقی اور پلاننگ کے اعتبار سے اس شہر کے بڑے حصے کو Jabotabek کے نام سے جانا جاتا ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ہنوئیلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.