شہروں کی معلومات 
18 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:57

جکارتہ

جکارتہ میں استقلال مسجد جو Medan Merdeka کے شمال مشرقی کارنر میں Lapangan Banteng کے بالمقابل واقع ہے اپنی خوبصورتی اور جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔

جکارتہ کی اہم عمارتوں میں سے پرتکیزی چرچ 1695ءمیں تعمیر کردہ Kota میں موجود ہے۔ پرانا سٹی ہا ل جو1710 میں تعمیر کیا گیا اسے میونسپل میوزیم کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔جکارتہ کا نیشنل میوزیم Medan Mardeka کے مغربی حصے میں واقع ہے۔

انڈونیشیا ہوٹل اور سپورٹس کمپلیکس جو 1962ء میں ایشین گیمز کے لیے بنایا گیا تھا شاندار عمار توں میں شمار کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ خاصی بلند وبالا عمارتیں شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہے۔

جکارتہ میں انڈونیشین کے علاوہ عرب، انڈین، یورپین اور امریکن لوگ بھی موجود ہیں۔ جکارتہ زووالوجیکل گارڈنز کی 3500 اقسام یہاں موجود ہیں۔ یہ گارڈن 494 ایکڑ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔ جو جنوبی ایشیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں کا چڑیا گھر 1864ء میں بنایا گیا جس کا رقبہ 11 ایکڑ ہے اس میں انڈونیشیا کے طرح طرح کے نایاب جانوربھی موجود ہیں۔

جکارتہ میں تقریباً چھوٹے بڑے چالیس ہسپتال موجود ہیں۔ اس لحاظ سے بھی لوگوں کو صحت کے لیے بہترین سہولتیں میسر ہیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
جکارتہلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.