14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:27
ملائیشیا
ملائیشیا
شمال مشرقی ایشیا میں واقع دنیا کے اس سب سے بڑے جزیرے میں خطرناک شیر، مکار چیتے، بے مہارے ریچھ، گینڈے، ہاتھی، دریائی بھینسے، تاپیر (سم دار جانور) اور چوہے کے قد والے ہرن
( MOUSE DEER) کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ یہ خوبصورت جنگلوں، سرسبز پہاڑوں اور لہلہاتے کھیتوں کی دل موہ لینے والی اسلامی مملکت ہے۔ اس کا کل رقبہ تین لاکھ تیس ہزار چار سو مربع میل ہے۔ اس کے مشرق میں فلپائن، مغرب میں سری لنکا ہیں۔ شمال میں تھائی لینڈ اور جنوب میں انڈونیشیا واقع ہیں۔ یہ ملایا صباح اور سراوک ریاستوں کا مجموعہ ہے۔
کوالالمپور اس کا دارالسلطنت ہے۔ اہم شہروں میں جوہرو بھارو، ملاکا، جارج ٹاؤن، سراوک، صباح، فانگ، کوچنگ اور ڈکسن شامل ہیں۔ پنیناگ جسے مشرق کا موتی بھی کہا جاتا ہے ملائیشیا کی تاریخی بندرگاہ ہے۔ دوسری بندرگاہوں میں جارج ٹاؤن، ملاکا، کیلانگ کوچنگ اور ڈکسن شامل ہیں۔
ملائی یہاں کی قومی اور دفتری زبان ہے۔ تاہم چینی اور تامل زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔
دنیا کی ربڑ اورٹین کی پیداوار کا ایک تہائی حصہ ملائیشیا پورا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ برتن سازی، کھاد سازی اور ربڑ سے اشیاءبنانے کے صنعتیں یہاں زوروں پر ہیں۔ فصلوں میں ناریل، چائے، چاول، چینی، ناریل کا تیل، اناناس اور کالی مرچ قابل ذکر ہیں معدنیات میں لوہا، باکسائٹ، کوئلہ، ٹنگسٹن، ٹین، خام تیل اور سونا شامل ہیں۔ درآمدات میں خوراک، زندہ جانور، پیٹرولیم کی مصنوعات، مشینری، ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ سرفہرست ہیں۔ برآمدات میں ربڑ، ٹین، لکڑی، پیٹرولیم، آئرن اور ناریل کا تیل، کالی مرچ اور کھوپرے کی اشیاءشامل ہیں۔
یہاں مچھلی بھی ٹنوں کے حساب سے پکڑی جاتی ہے اور بجلی کی پیداوار اور خام سٹیل کی پیداوار بھی ہوتی ہے۔