14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:42
ترکی
دنیا کے سب سے پہلے ذراعت پیشہ افراد میں ترکوں کو شمار کیا جاتا ہے۔ 1453ء میں عثمانی ترکوں نے موجودہ ترکی کو فتح کیا اور چار سو سال تک حکومت کرتے رہے۔ 29 اکتوبر1923ء کو جمہوریہ بنا۔ 1971ء سے 1973ء تک مارشل لاء کے تحت چلتا رہا۔ 1978ء میں ترکی اور روس نے عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط کیے۔ 24 اکتوبر1945ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن ہے۔ پاکستان، ترکی اور ایران معاشی تعاون کی تنظیم (ECO) کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
ترکی اور پاکستان میں گہرے دوستانہ مراسم ہیں۔ دونوں آپس میں صلاح مشورے اور وفود کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔