30 دسمبر 2010
وقت اشاعت: 12:52
باری
باری اٹلی کا شہر ہے۔ ملک اٹلی کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔یہ باری صوبہ کا دارلحکومت ہے۔ یہ Adraitic Sea پر ایک بندرگاہ ہے۔یہ ایک بڑا تجارتی مرکز ہونے کی وجہ سے یہاں سے مشرقی Mediterranean بندرگاہوں سے بڑے پیمانے پر تجارت کی جاتی ہے۔اِس کی اہم پیداوارمیں کپڑا، مشینری، پیٹرولیم اور تمباکو شامل ہیں۔
اِس شہر کا پرانا علاقہ نئی اور پرانی بندرگاہوں کو علیٰحدہ کرنے والے ٹیلے پر مشتمل ہے۔ یہاں دو قابل ذکر رومی طرز کے بنے ہوئے چرچ ہیں جن کے نام یہ ہیں۔Basilica of San Nicola اور کیتھیڈرل جِسے بارھویں صدی کے بعد کے تعمیر کیا گیا ہے۔اِس شہر کے جدید حصے میں یونیورسٹی آف باری ہے۔ جِسے 1924 میں تعمیر کیا گیا۔
باری یونانیوں کی کالونی تھی اور بعد میں ایک تجارتی مرکز بن گیا۔یہ Byzantines, Normans اور Lambards کے غلبے میں بھی رہ چکا ہے۔ دوسری جنگ کے دوران یہ اٹلی کی ایک بڑی بندرگاہ تھا اور اِس جنگ میں اِسے بہت نقصان پہنچا۔ 2001 کے مطابق یہاں کی آبادی 332,143 ہے۔