شہروں کی معلومات 
28 دسمبر 2010
وقت اشاعت: 11:36

ا?گرہ

آگرہ، شمالی انڈیا میں اُترپردیش میں واقع ہے، اور صوبائی دارالحکومت ہے۔ یہ شہرYamuna River کے کنارے پر آباد ہے۔آگرہ ارد گرد کے زرعی علاقوں کے لیے ایک تجارتی اور صنعتی مرکز کی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ شہر کاٹن، بیچ، تمباکو،نمک اور چینی کے لیے خصوصی طور پر معروف ہے اور بڑے پیمانے پر ان اشیا کی تجارت سے اپنی اقتصادیات کو بہتر بنانے میں معاونت کرتا ہے۔

یہاں پر بہت سی فیکٹریاں، کپڑا، لوہے، اسٹیل اور چمڑے کی چیزیں اور قالین بافی کے لیے لگائی گئی ہیں تعلیمی اداروں میں آگرہ یونیورسٹی جو 1927 میں معرض وجود میں آئی اور دیال باغ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ جس کا قیام1981 میں عمل میں آیا علاوہ ازیں ایک میڈیکل کالج بھی اس شہر میں تعمیر کیا گیا اہمیت کے حامل ہیں۔

تاج محل آگرہ جو اس شہر کی شناخت کی علامت سمجھا جاتا ہے دنیا میں تعمیرات کا ایک انوکھا اور خوبصورت نمونہ ہے اور دنیا کے عجائبات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ تاج محل شاہ جہاں، مغل شہنشاہ نے اپنی مرحوم بیوی ارجمند بانو بیگم کی یاد میں تعمیر کیا اسے پہلے ممتاز محل کہا جاتا تھا۔ آہستہ آہستہ لوگوں نے اسے آسان لفظوں میں منتقل کردیا اور تاج محل بن گیا۔

اس کے علاوہ بھی بے شمار ایسی اسلامی(مشرقی) طرز تعمیر کی ناقابل فراموش تعمیرات ہیں جن میں جہانگیرمحل، جو مغل بادشاہ اکبڑ کے لیے سفید سنگ مرمر سے تیار کیا گیا اور ایک موتی مسجد(Pear Mosque) بھی قابل دید ہے۔ یہ مسجد سترھویں صدی کے شروع میں تعمیر کی گئی۔
جب اورنگ زیب عالمگیر دلی میں آیا یہ شہر ثقافتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ مغل بادشاہوں کی حکومت کا مرکز بھی رہا ہے۔
1802 میں آگرہ پربرطانیہ حکومت نے قبضہ کرلیا۔
1835 سے یہ شہر صوبائی دارالحکومت بن گیا اور انتظامی امور اس شہر سے کنٹرول کئے جانے لگے۔اس کی آبادی2001 کے مطابق1321410 ریکاڈ کی گئی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
لاہورلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.