28 دسمبر 2010
وقت اشاعت: 15:6
اَیسن
ایسن شہرNorth Rhine-West Phalia میں جرمن کے مغربی مرکز میں واقع ہے۔ یہ شہر ایک صنعتی علاقےRhur میں ہے یہ شہر ریل روڈ(ریل کی پٹری) کے گرد آباد ہے اور یہاں لوہا اور اسٹیل بڑے پیمانے پر تیار کیا جاتا ہے۔ دوسری پیدوار میں مشینری، کیمیکلز، گلاس، کپڑا اور تعمیراتی سامان شامل ہیں۔ یہاں کانوں سے کوئلہ بھی نکالا جاتا ہے۔
اس شہر کے دلچسپ مقامات میں ایک چرچ ہے جہاں سونے سے بڑا عمدہ کام کیا گیا ہے۔ فوک وانک میوزیم جہاں انیسیوین اور بیسویں صدی کی بڑی خوبصورت Paintings رکھی ہوئی ہیں Villa Hugel جوKrupp فیملی کی نذر کیا گیا ایک اہم میوزیم ہے اس فیملی نے انیسویں صدی کے آغاز میں یہاں لوہے اور اسٹیل کی صنعت لگائی تھی۔
یہاں ایک یونیورسٹی بھی ہے جو1972 میں بنائی گئی، اصل میں یہاں دسویں صدی میںBenedictine کے نومسلموں کی حکومت تھی اور جس وجہ سے یہ متبرک شہر بن گیا، انہوں نے یہاں1803 تک حکومت کی اور پھر یہPrussia کے قصبے میں آکر ایک لا مذہب علاقہ بن گیا۔
دوسری جنگ عظیم میں اس شہر کو شدید نقصان پہنچا اور 1945 کے بعد یہاں بڑی فنی مہارت کے ساتھ جدید طرز کی فیکٹریاں لگائی گئیں اور بڑے پارک بنائے گئے۔
2001 کے مطابق یہاں کی آبادہ595,200 ہے۔