شہروں کی معلومات 
30 دسمبر 2010
وقت اشاعت: 13:36

باکو

یہ ملک کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے۔اس شہر کے مغرب میں بحیرہ کیسپیئن واقع ہے جس کی وجہ سے یہ تجارت کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ پیٹرولیم فیلڈز کے بہت قریب ہے اور اس کی بڑی انڈسٹری آئل ریفائنری ہے۔

اس شہر میں شپ یارڈ جہاز بنانے کی فیکٹریاں اور کاٹن، چمڑے، میٹل، کیبل اور فوڈ پراڈکٹس کی فیکٹریاں بھی قائم ہیں۔یہاں سے پیٹرول 8th Century B.C سے نکالا جارہا ہے۔ اس پر کئی حکومتوں نے قیام کیا ان میں Shirvan Khans ، پارسی اور Russian ہیں۔

یہ شہر 1920-1922 اور 1936-1991 تک آذربائیجان سوویت سوشلسٹ ری پبلک کا دارالحکومت رہا۔ 1991 میں آذربائیجان نے اس کو اپنا دارالحکومت بنا لیا۔ اس شہر کی آبادی 1991 کے مطابق 1,708,000 ہے۔

نویں عیسوی میں یہاں پر کئی مسجدیں اور قلعے دیکھے گئے۔ اس کے علاوہ اوپیرا ہاؤس اور تھیٹر اور میوزیم ہیں۔ بیک سٹیٹ یونیورسٹی جو 1919 میں قائم ہوئی اپنی کارکردگی کی بدولت اہم ترین قرار دی جاتی ہے۔ موسمی اعتبار سے باکو قابل دید ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ یہاں کا موسم بہت خوشگوار اور تسکین بخش ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
باریلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.