3 جنوری 2011
وقت اشاعت: 12:29
براٹی سلاوا سٹی
براٹی سلاوا سلواکیہ کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ شہر سلواکیہ کا دارالحکومت ہے اور اپنے ملک و قوم کی اقتصادیات کا مرکز ہے۔دریائے ڈینیوب کے کنارے آسٹریا کے شہر ویانا کے نزدیک واقع ہے۔براٹی سلاوا ملک کے چار انتظامی ریاستوں میں سے ایک ہے اور دریائے ڈینیوب کی ایک اہم بندرگاہ بھی ہے اور ریلوے جنکشن بھی ہے۔
یہ شہر بیجوں، شراب اور دوسری زرعی اجناس کی تجارت کا بہت بڑا مرکز ہے۔براٹی سلاوا ایک بڑا تجارتی مرکز ہونے کے علاوہ بحری جہاز، فرنیچر، کیمیکل، تمباکو کی مصنوعات، ساز، اونی سامان اور چمڑے کی چیزیں بنانے کے لئے مشہور ہے۔انتہائی دلچسپ مقامات میں گیارھویں صدی کا ایک گوتھک کیتھڈرل جو انیسویں صدی کے دوسرے دور میں منطرِ عام پر آیا۔
ہنگری کا اولین تباہ شدہ شاہی محل، ایک پہاڑی سے پورے شہر کا نظارہ، تیرھویں صدی کا ایک چرچ Franciscan، ٹاؤن ہال جو تیرھویں صدی کی ایک اہم یادگار اور ایک انتہائی شاندار عمارت شامل ہیں۔
کامنیوس یونیورسٹی آف براٹی سلاوا جو 1919 میں وجود میں آئی اور سلووک ٹیکنیکل یونیورسٹی جو 1938 سے قائم شدہ ہے کے علاوہ سلووک اکیڈمی آف سائنسز 1953 سے براٹی سلاوا کی رونق بڑھائے ہوئے ہیں۔دسویں صدی کے پہلے کی دریافت میں یہ شہر اصل میں پریس برگ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
بارھویں صدی کے دوران مضبوط قلعہ بندیوں کو قائم کرنے سے اس کی لشکر کشی کو اہمیت ملی۔ 1541 سے 1784 تک یہ ہنگری کا دارالحکومت بھی رہا۔
1805 میں نپولین وار نپولین کے جنگی دور کے دوران فرانسیسی حکمران نپولین I مقدوس رومن کے حکمران فرانس دوم سے اس شہر میں ملا اور شہر میں امن عامہ کے لئے مجبور کیا۔
امن کے لئے حکمت عملی طے کی اور صلح نامہ کا معاہدہ کیا اُس وقت اس شہر کو پریس برگ ہی کہتے تھے۔جب چیکوسلواکیہ پہلی عالمی جنگ کے بعد 1919 میں معرض وجود میں آیا اس شہر کا نام دوبارہ براٹی سلاوا رکھ دیا گیا اور اسے سلواکیہ کے صوبے کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔سلواکیہ اور اس کے دوسرے صوبے چیکوسلواکیہ جنوری 1949 تک موقوف تھے یا منسوخ تھے لہٰذا شہر کو نئی وجود میں آنے والی ریاست براٹی کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔
1960 میں ریاست کو ختم کردیا گیا اور یکم جنوری 1993 براٹی سلاوا کو آزاد سلواکیہ کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔لہٰذا اب یہ شہر اپنے پورے جاہ و جلال اور پیداواری صلاحیتوں کے ساتھ اپنے عوام اور ملک کے لئے خاصی اہمیت کا حامل ہے اور دارالحکومت ہونے کی نسبت سے سلواکیہ کی اقتصادیت پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔ اس شہر کی آبادی 2001 کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 447,345 ہے۔