Please install font for better text view. / بہتر لکھائی یا بہتر متن دیکھنے کے لئے فونٹ انسٹال کریں۔
فونٹ انسٹال کرنے کے لئے اس صفحے پر جائیں
 شہروں کی معلومات 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:29

کولمبو

کولمبو سری لنکا کا سب سے بڑا اور تجارتی شہر ہے۔ یہ سری لنکا کے مغربی ساحل پر اور وفاقی دارالحکومت سری جے وردھنے پورا کوٹے کے بالکل متوازی واقع ہے۔ کولمبو ایک مصروف اور روشن شہر ہے جو اپنے اندر جدید طرز زندگی کے علاوہ قدیم تہذیبی آثار بھی سموئے ہوئے ہے۔ شہر کی آبادی تقریباً 647،100 نفوس پر مشتمل ہے لیکن کولمبو کے شہری علاقے ضلع کولمبو، گاماپا اور کالوتارا پر مشتمل ہیں، جن کی مجموعی آبادی تقریباً 56،48،000 ہے۔

اس شہر کا نام کولمبو پہلی بار 1505ء میں پرتگالیوں نے رکھا اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نام کلاسیکی سنہالی نام کولن تھوتا، جس کا مطلب “دریائے کیلانی پر واقع بندرگاہ“ ہے، سے اخذ کیا گیا ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ کولمبو کا نام سنہالی زبان کے نام کولو۔امبا۔تھوتا سے اخذ ہوا ہے جس کے معنی “آم کے درختوں والی بندرگاہ“ ہیں۔

کولمبو کی بڑی بندرگاہیں اور مشرقی و مغربی ساحلوں پر تجارتی راہداری کی حیثیت سے کولمبو کی اہمیت تقریباً 2000 سال سے عیاں ہے۔ لیکن یہ خیال رہے کہ اس شہر کو جزیرہ سری لنکا کا مرکز انگریزوں نے 1815ء میں یہاں قبضے کے بعد بنایا۔ 1948ء میں آزادی کے بعد تک یہ سری لنکا کا دارالحکومت رہا، بعد ازاں سرکاری دفاتر سری جے وردھنے پورا کوٹے میں منتقل کیے گئے۔ بہرحال کولمبو بدستور سری لنکا کا تجارتی مرکز ہے۔

دوسرے بڑے شہروں کی طرح کولمبو کے شہری علاقے نہایت پھیلے ہوئے ہیں اور یہاں کا انتظام کئی اداروں کے زیر دست ہے۔ مرکزی شہر سری لنکا کے تقریباً تجارتی دفاتروں، ریستوانوں اور سیاحتی مقامات پر مشتمل ہے۔ یہاں کی مشہور جگہیں گالے فیس گرین، وہارمہادیوی پارک اور قومی عجائب گھر ہیں۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
کوپن ہیگنلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.