19 اپریل 2011
وقت اشاعت: 7:38
دارالسلام
دارالسلام عربی زبان کا لفظ ہے۔ جس کا مطلب ہے ”امن کی جگہ“ ۔ یہ تنزانیہ کے مشرقی حصے میں ہے اور اس کے دارالحکومت کے طور پر کام کررہا ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا شہر ، بڑی بندرگاہ اور اہم تجارتی مرکز ہے۔ یہ تعلیمی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
یہاں کی اہم پیدواروں میں اشیائے خوردنی، کپڑا، جرابیں، خالص پیٹرولیم اور دھاتی اشیاء شامل ہیں۔یہاں کی ریل روڈ Arush کے شہر Lake Tanganyika، Lake Victoria اور زیمبیا کے علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
دارالسلام کی درآمدات میں کافی، روئی، تانبا اور رسّے بنانے والی گھاس شامل ہیں۔
یہاں بہت سے اہم تعلیمی ادارے ہیں، جن میں 1961ء میں قائم ہونے والی یونیورسٹی آف دارالسلام؛ اور Kivunkani College اسکے علاوہ 1965ء میں قائم ہونیوالا کالج آف بزنس اہم ہیں۔ یہاں نیشنل آرچیو اور انٹرنیشنل سنٹرل لائبریری، نیشنل میوزیم آف تنزانیہ قابل ذکر اور قابل دید ہیں۔ یہ سب مشرقی افریقہ کی تاریخ، اس کے آثارِ قدیمہ اور علم الاقوام کے اہم مراکز سمجھے جاتے ہیں۔
دارالسلام 1860ء میں قائم کیا گیا۔ اس کا قیام Zanzibar کے سلطان کے لیے موسمِ سرما کی ایک رہائش گاہ کے طور پر عمل میں آیا۔ 1885ء کے بعد جرمنوں نے اس شہر کو فروغ دیا اور 1891ء میں دارالسلام جرمن مشرقی افریقہ کا دارالحکومت بن گیا۔ 1916ء میں دارالسلام برطانوی حکومت کے زیر تحت تھا۔ اور ایک جدید شہر کے طور پر 1940ء میں یہ پروان چڑھا۔
1916ء میں یہ خودمختار Tanganyika کا دارالحکومت اور حکومتی اقدامات کا مرکز بن گیا۔ 1964ء میں Tanganyika اور Zanzibar کو ملا کر تنزانیہ کا نیا دارالحکومت بنا دیا گیا۔